پاکستان کے نامور موسیقار 'خواجہ خورشید انور' کی 34ویں برسی

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کے نامور موسیقار 'خواجہ خورشید انور' کی 34 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ خوبصورت دھنوں کو بکھیرنے والے خواجہ خورشید کا سحر آج بھی برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق 21 مارچ 1912 کو میانوالی میں پیدا ہونے والے خواجہ خورشید انور نے فن موسیقی کو نئی تخلیق سے نوازا۔ خواجہ خورشید انور نے پہلی اردو فلم اشارہ کے لیے 1943 میں موسیقی دی جس کے گانوں نے برصغیر میں دھوم مچائی۔

خواجہ خورشید انور نے 1947 تک پرکھ، یتیم، کل آج اور کل، پگڈنڈی اور پروانہ جیسی سدا بہار فلموں میں موسیقی دی۔ بھارت میں نشانہ، خاموش سپاہی، نیلم پری اور سنگھار میں موسیقی دی۔ سنگھار میں خوبرو مدھوبالا نے یادگار کردار ادا کیا۔

خواجہ خورشید انور کو برصغیر کا سب سے بہترین موسیقار کا خطاب بھی دیا گیا جبکہ صدر پاکستان نے 1980 میں انہیں ستارہ امتیاز سے نوازہ۔ 30 اکتوبر 1984 کو خواجہ خورشید اپنے خالق حقیقی سے جاملے اپنے تخلیقی کام کی وجہ سے وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں