اٹک: کار اور وین میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق، 5شدید زخمی

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹک کے قریب راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر کار اور وین میں خوفناک تصادم ہو گیا، 4 افراد جاں بحق، امدادی ٹیموں نے 5 شدید زخمیوں کو فتح جنگ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

 

اٹک کے نزدیک راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر کار اور وین میں تصادم میں 4 افراد جاں بحق، جبکہ 5 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔ خوفناک حادثہ تیز رفتار ہائی ایس سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرانے سے پیش آیا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔

 

ذرائع کے مطابق پولیس اور ریسکیو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، جہنوں نے لاشوں کو اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ میں منتقل کر دیا گیا، جہاں پر زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے۔

 

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں