شیخوپورہ: 4سالہ معصوم نورین قتل، لاش گندے نالہ میں پھینک دی گئی

شیخوپورہ (محمد آصف) شہر کے علاقہ قلعہ ستار شاہ میں درندگی کی انتہا ہو گئی۔ نامعلوم افراد نے چار سال کی نورین کو قتل کر کے لاش گندے نالے میں پھینک دی۔ لواحقین کے مطابق بچی گزشتہ رات گم ہوئی تھی، پولیس نے شک کی بنا پر تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں واقع قلعہ ستار شاہ میں چچا کے گھر ملنے آئی 4 سالہ معصوم نورین درندوں کے ہاتھوں زندگی گنوا بیٹھی۔ سفاک قاتلوں نے 4 سالہ معصوم نورین کو قتل کر کے نعش کو گندے نالے میں پھینک دیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ بچی کل رات گم ہوئی تھی جبکہ پولیس نے نشاندہی پر اغواء کے شبہ میں 2 ملزمان کو گزشتہ رات گرفتار کر رکھا تھا۔ ملزمان نے پولیس کے سامنے سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی تھی۔ صبح بچی کی لاش گندے نالے سے ملی۔

تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مزید 3 ملزمان کو شک کی بناء پر گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں