مقبوضہ کشمیر میں دھماکہ،بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے40 اہلکار زخمی

سری نگر(پبلک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں دھماکہ، قابض بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے چالیس اہلکار زخمی ہو گئے، قابض انتظامیہ نے دھماکے کو حادثہ قرار دے دیا، اس کے علاوہ اننت ناگ میں بھارتی فوج اور حریت پسندون کے درمیان جھڑپ کی بھی اطلاع ملی ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں دھماکہ، ایک بار پھر قابض بھرتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس نشانہ بنی۔ قابض بھارتی حکام کے مطابق ضلع بانیہال میں جموں سری گر شاہراہ پر جواہر ٹنل کے قریب سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے کاے پاس زور دار دھماکہ ہوا، جس سے 40 اہلکار زخمی ہو گئے۔

 

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ سڑک پر کھڑی گاڑی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا، جس قافلے میں شامل گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ سب سے زیادہ نقصان ایک بس کو ہوا، جس میں چالیس اہلکار سوار تھے، جو زخمی ہوئے۔ سی آر پی ایف کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دوسری طرف ضلع اننت ناگ کے گاؤں تنگ پاوا میں گھر گھر تلاشی آپریشن کے بعد قابض بھارتی فوج اور ھریت پسندوں کی جھڑپ کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں