40 سالہ باکسر نے نوجوانوں کے چھکے چھڑا دیئے

 

پبلک نیوز: فلپائنی لیجنڈری باکسر مینی پیکیو نے 40 سال کی عمر میں ویلٹر ویٹ فائٹ جیت کر تاریخ رقم کردی۔ مینی پیکیو نے نا قابل شکست امریکی باکسر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق مینی پیکیو نے ڈبلیو بی اے ورلڈ ویلٹرویٹ چمپئن میں کیتھ تھرمن کو شکست دے کر اپنا 48 واں ٹائٹل جیت لیا۔ پیک مین کے نام سے مشہور 40 سالہ ویلٹرویٹ چمپئن نے 30 سالہ امریکی باکسر کا 12 ویں راونڈ تک خوب مقابلہ کیا اور پوائنٹس کی بنیاد پر فتح کو گلے لگایا۔

 

امریکی ویلٹرویٹ باکسر کیتھ تھرمن اپنے 29 مقابلوں میں ناقابل شکست رہے جبکہ 22 مقابلوں میں وہ اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کرچکے تھے۔ مینی پیکیو نے کیتھ تھرمن کو ہرا کو معمر ترین ولٹرویٹ چمپئن کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں