ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی پراعتماد بیٹنگ، فیصلہ کن میچ میں شاہینوں کی گرفت کمزور

ابوظہبی (پبلک نیوز) نیوزی لینڈ کی پراعتماد بیٹنگ سے فیصلہ کن میچ پر شاہینوں کی گرفت کمزور پڑ گئی۔ ولیمسن کی کیپٹن اننگز کی بدولت کیویز کے سر سے شکست کے بادل چھٹنے لگے۔

ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کیویز شاہینوں پر بازی لے گئے۔ کیوی کپتان ولیمسن نے پورا دن جم کر بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو بھنور سے نکالا۔ نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنا لئے۔ جس سے کیویز کو پاکستان پر 198 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ اس کی 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

کپتان ولیمسن 139 اور نکہولز 90 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ دن بھر پاکستانی باولرز کے ہاتھ صرف 2 وکٹیں آئیں۔ یاسر شاہ نے سمر ویل کو 4 رنز اور شاہین آفریدی نے روس ٹیلر کو 22 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

نیوزی لینڈ کی پراعتماد بیٹنگ نے سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کو دلچسپ مرحلے میں داخل کر دیا ہے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں