لاہورالحمرا آرٹس کونسل 3میں فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کا آغاز

لاہور (پبلک نیوز) چوتھے فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔ نامور ادیب، شاعر، سیاستدان اور صحافی فیض احمد فیض کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی کاوشوں کو سراہنے کے لیے لاہور الحمرا آرٹس کونسل میں آ گئے۔

چوتھے فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔ نامور ادیب، شاعر، سیاستدان اور صحافی فیض احمد فیض کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی کاوشوں کو سراہنے کے لیے لاہور الحمرا آرٹس کونسل میں 3 روزہ فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس میں اندرون و بیرون ممالک سے امن کے متلاشیوں نے شرکت کی۔

کیفی اور فیض میں عدیل ہاشمی، میرا ہاشمی، شبانہ عظمی و سلیمہ ہاشمی کے زبردست مکالمے پر جاوید اختر کی شاعری نے سماں باندھ دیا حاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

فیسٹیول میں فیض کے استعمال شدہ اشیاء کی نمائش کے علاوہ مختلف نشتوں کا اہتمام کیا گیا جن کا مقصد فیض کے ویژن کو آگے بڑھانا تھا۔ تاقیامت ان کے لاکھوں چاہنے والے ان کی بامقصد زندگی کے مختلف پہلوؤں کا پرچار کرتے رہیں گے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں