4مئی: فائر فائٹرز کا عالمی دن

دنیا بھر کی طرح فائر فائٹرز کا عالمی دن پاکستان میں بھی منایا جارہا ہے اس سلسلہ میں مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ملتان میں ریسکیو 1122 کی جانب سے نیشنل فائر فائٹر کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، واک میں شرکا کو اس دن کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ریسکیو کے کردار سے روشناس کروایا گیا۔

شیخوپورہ کے فائر فائٹرز نے بھی عالمی دن کے موقع پر عوامی خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ریسکیو سروس کی خدمات سے عوام کو آگاہی فراہم کی۔

گوجرانوالہ میں بھی ریسکیو نے گوندالوالہ روڈسے پنڈی بائی پاس تک فلیگ مارچ کیا اور آگاہی واک کی گئی۔ نجی یونیورسٹی کے طلبا بھی فائر فائٹرز سے اظہار یکجہتی کے لیے آگاہی واک میں شریک ہوئے۔

قصور میں بھی اس موقع پر آگاہی واک، فلیگ مارچ اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے شرکا کو اس موقع کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی اپنی جانوں پر کھیل کر خدمات فراہم کرنے والے محافظوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں