پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج ٹوٹنگھم میں کھیلا جائیگا

ٹوٹنگھم (پبلک نیوز) پاکستان اور میزبان انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے  میچ آج نوٹنگھم میں کھیلا جائےگا۔ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے سینئر کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا امکان ہے۔ شاہینوں کے لیے سیریز بچانے کا یہ آخری موقع ہے۔

 

زخمی شاہینوں نے چوتھے ون ڈے میں انگلینڈ کے خلاف آستینں چڑھا لیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے بھی سیریز کی پہلی فتح حاصل کرنے کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔ کپتان سرفراز میزبان انگلینڈ کے خلاف محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے تجربہ کار ہتھیار آزمانے کے لے بے قرار ہیں۔

 

پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے دلچسپ مقابلے کے بعد میزبان ٹیم کے نام رہا۔ آئی سی سی کی جانب سے ایک میچ کی پابندی کا سامنا کرنے والے کپتان مورگن انگلش ٹیم کو چوتھے ون ڈے میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں