9 جولائی: مادرملت فاطمہ جناحؒ کی 52 ویں برسی

 

کراچی(پبلک نیوز) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی 52 ویں برسی آج پورے ملک میں انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔

 

عظیم لیڈر کی عظیم بہن، مادرملت فاطمہ جناح کو بچھڑے 52 برس بیت گئے۔ محترمہ فاطمہ جناح نے جدوجہد آزادی میں حصہ لینے کے لیے برصغیر کی مسلم خواتین کو بیدار کیا ۔ انھوں نے نہ صرف آمریت کے خاتمے کا ڈ ٹ کرمقابلہ کیا بلکہ قیام پاکستان کے حصول کے مقصد سے حکمرانوں کی غفلت، غربت ، بیرونی قرضوں اورغیرمتوازن پالیسیوں کی طرف توجہ بھی دلائی۔

 

 

تحریک پاکستان میں مادر ملت محترم فاطمہ جناح کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ آپ ہی کی بدولت برصغیر کے گلی کوچوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تحریک میں شانہ بشانہ رہیں۔ اور آپ ہی کی بدولت ویمن ریلیف کمیٹی قائم ہوئی اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی گئی۔

 

 فاطمہ جناح کی بے لوث خدمات کے باعث قوم نے آپ کو ’مادر ملت‘ اور ’خاتون پاکستان‘ کے خطاب سے نوازا۔ مادر ملت نے قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آبادکاری جیسا اہم کام اپنی نگرانی میں سرانجام دیا۔

 

مادر ملت فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ انہیں بانی پاکستان کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں