قحط سالی کے باعث تھر میں موت کا رقص جاری

تھر (پبلک نیوز) فطرت کے میوزم تھر میں بھوک ننگ اور موت کے ڈیرے، قحط سالی کے باعث تھر میں موت کا رقص جاری۔ مٹھی اسپتال میں زیر علاج مزید 6 بچے دم توڑ گئے۔

تھرمیں قحط سالی غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ مٹھی کے اسپتال میں زیر علاج مزید 6 بچے دم توڑ گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق بچوں کی عمریں 2 اور 3 برس تھی جبکہ مرنے والوں میں 4 نومولود بھی شامل ہیں۔

نومبر کے پہلے ہی چار روز میں 13 بچے غذائی قلت کا شکار ہو گئے۔ رواں برس اب تک 533 پھول سے بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ موت کے اس کھیل میں کبھی انسان لقمہ اجل بنتے ہیں تو کبھی ہزاروں کی تعداد میں جانور ہلاک ہوجاتے ہیں۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں