گوجرانوالہ کے اسکول کی دیوار گرنے سے 6بچوں سمیت ایک ٹیچر جاں بحق

گوجرانوالہ (پبلک نیوز) کشمیر روڈ پر واقع اسکول کی دیوار گرنے سے 6بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق، 13زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کشمیر روڈ پر اسکول کی دیوار گر گئی۔ ملبے تلے دبنے سے 6 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق ہو گئیں۔ 13 افراد خمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بچوں کے والدین اپنے جگر گوشوں کے لیے سکول پہنچے۔ پھولوں سے لپٹے غمزدہ والدین کو دیکھ کر فضا بھی سوگوار ہو گئی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

دیوار کیسی گری؟ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزردار نے نوٹس لیتے ہوئے پرائیویٹ اسکول کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ پولیس نے سکول کے مالک کے بھانجے اور اکاﺅنٹنٹ کو گرفتار کر لیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔

 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں