کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی 61 ویں سالگرہ

 

پبلک نیوز: کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی آج اکسٹھ ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ جو کہ 29 اگست 1958 کو پیدا ہوئے۔

 

پاپ میوزک کے بادشاہ مائیکل جیکسن 29 اگست 1958 کو پیدا ہوئے اور پانچ سال کی عمر میں ہی میوزک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ 1964 میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ جیکسن فائیو سے کیریئر کا آغاز کیا۔

 

مائیکل جیکسن نے اپنے پہلے سولو البم ''آف دی وال'' کے ذریعے پاپ موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان بنائی۔ 1982 میں ان کے ایک اورالبم ''تھرلر'' نے ایسا تہلکہ مچایا کہ ہر ایک کی زبان پر ان کا نام تھا جو دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم بھی قرار دیا گیا۔

 

 

واضح رہے کہ مائیکل جیکسن کی آواز کے ساتھ ساتھ ان کے انوکھے ڈانس اسٹائلز نے بھی دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔ موسیقی کی دنیا میں نئے رجحانات متعارف کروانے والے کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن 25 جون 2009 کوحرکت قلب بند ہونے سے اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

 

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں