پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 675 کلو گرام حشیش 4 کلو گرام ہیروئن برآمد

اسلام آباد(سلمان علی) پاک بحریہ کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ کراچی کے مضافات میں مبارک ویلیج کے قریبی سمندر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس آپریشن کیا گیا ہے۔ جس میں تقریباَ تین سو ملین روپے مالیت کی چھ سو 75 کلو گرام حشیش اور چار کلو گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی ہے۔

 

پاک بحریہ نے یہ پیچیدہ آپریشن اینٹی نار کوٹکس فورس کے تعاون کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ یہ آپریشن مستقل نگرانی اور اینٹلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران تقریباَ تین سو ملین روپے مالیت کی 675 کلوگرام حشیش اور 4 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی ہے۔ مزید کاروائی کے لئے منشیات کو اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے تکہ مکمل طور پر تفتیش ہو سکے۔

 

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن پاک بحریہ کا اپنی سمندری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنےکا مظہرا ہے۔ پاک بحریہ اپنی قومی کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔

 

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں