پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا آج 68واں یوم پیدائش

لاہور(شعیب ہاشمی) اپنی بہادری اور شجاعت سے قوم کا سَر فخر سے بلند کرنیوالے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 68 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

 

راشد منہاس شہادت کا رتبہ حاصل کرنیوالے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے جو 17 فروری 1951ءکو کراچی کے ایک راجپوت گھرانہ میں پیدا ہوئے، ان کے خاندان اور عزیز و اقارب پاک فوج سے وابستہ تھے۔ راشد منہاس نے بھی پاک فضائیہ کا انتخاب کیا۔

 

راشد منہاس اگست 1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے 20 اگست 1971ء کو ان کی تربیتی پرواز تھی، ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا۔ راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا۔

 

جہاز تباہ ہونے سے راشد منہاس نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔ ایسے سپوت جو قوم کی راہ میں لڑتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کریں، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں، راشد منہاس کا شمار بھی ایسے ہی شہداء میں ہوتا ہے۔ جنہوں نے نہایت کم عمری میں قوم کی خاطر جان قربان کر کے جام شہادت نوش کیا۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں