گیم آف تھرونز نے 71 واں ایمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

 

لاس اینجلس (پبلک نیوز) امریکی شہر لاس اینجلس میں ایمی ایوارڈز کی 71 ویں رنگا رنگ تقریب سجائی گئی ہے۔ جس میں ڈرامہ سیریز "گیم آف تھرونز" اور "چیرنابیل" بازی لے گئے ہیں۔ گیم آف تھرونز بہترین ڈرامہ سیریز، بہترین اداکارہ اور بہترین اداکار سپورٹنگ رول کے ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں انٹرٹینمینٹ کا شاندار میلہ سجایا گیا۔ ستاروں کی آمد نے ریڈ کارپٹ کو چار چاند لگا دیے۔ 71 ویں ایمی ایواراڈز میں ایچ بی او کی مشہور ڈرامہ سیریز متعدد ایوارڈز سمیٹنے میں کامیاب رہی۔ گیم آف تھرونز نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے۔

 

شہرہ آفاق سیریز "گیم آف تھرونز" بہترین ڈرامہ سیریز، بہترین اداکارہ اور بہترین اداکار سپورٹنگ رول کے ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ ایچ بی او کی ہی سیریز "چیرنابیل" نے بہترین لمیٹڈ سیریز، ہدایتکاری اور بہترین سکرپٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ بی بی سی کی ڈرامہ سیریز "فلی بیگ" مزاہیہ کیٹیگری میں چار ایوارڈز لے اُڑی۔

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں