"اسلام آباد کے سکولوں میں 75 فی صد بچیاں، 45 فی صد بچے آئس کا نشہ کر رہے ہیں"

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی دارالحکومت کے سکولوں میں 75 فی صد بچیاں اور45 فی صد بچے آئس نشہ کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی نے سنسنی خیز انکشاف کیا کہ سکولوں کی کینٹینوں میں آئس بک رہی ہے۔ بچے آئس نشہ بستوں میں لے کر گھوم رہے ہیں۔ والدین بچوں پرنظر رکھیں۔

شہریار آفریدی کے انکشاف نے دارالحکومت کو ملک کا سب سے بڑا ڈرگ کیپٹل بنا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ اسکولوں میں 75 فی صد بچیاں اور 45 فی صد بچے آئس نشہ کر رہے ہیں۔ وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے سنسنی خیز انکشافات میں ہے کہ بعض اسکولوں کی کینٹین ،ہوٹلوں میں ٹافیوں کے ریپر میں آئس بک رہی ہے۔

شہریار آفریدی نے والدین کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگ مافیا ہماری نسلوں کو تباہ کررہاہے، اپنے بچوں پرنظر رکھیں۔ وزیرمملکت کا انکشاف  پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ پبلک چاہتی ہے کہ اسکولوں، کالجوں میں منشیات کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں