لالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ زیبا علی کی 73ویں سالگرہ

لاہور (پبلک نیوز) لالی وڈ فلم انڈسٹری پر سالوں راج کرنے وا لی معروف سینئر اداکارہ زیبا بیگم آج اپنی 73ویں سالگرہ منارہی ہے۔

اپنی فنی خدمات کے صلے میں متعدد نگار ایوارڈز سمیت کئی اعزازات اپنے نام کرنے والی اداکارہ زیبا 10ستمبر 1945کو برطانوی دور حکوت میں پنجاب کے شہر انبالہ میں پیدا ہوئی۔ فلمی سفر کا آغاز 1962میں فلم چراغ جلتا رہا سے کیا۔

زیبا نے اپنے کیریئر میں 90سے زائد فلموں میں کام کیا اوراپنے شوہر اداکار محمد علی مرحوم کے ہمراہ 50سے زائد فلموں میں کام کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا۔ ان کی فلمی جوڑی وحید مراد اور کمال کے ساتھ بھی مقبول ہوئی۔ ارمان، ہیرا، پتھر، توبہ، باجی، محبت، انسان اور آدمی، جب جب پھول کھلے، محبت زندگی ہے اور پھول میرے گلشن کا ان کی قابل ذکر فلموں میں شامل ہیں۔

اداکارہ زیبا نے یوں تو کئی اداکاروں کے ساتھ فلموں میں بطور ہیروئن کام کیا لیکن ان کی جوڑی اداکار محمد علی کے ساتھ بہت پسند کی گئی، زیبا نے اداکار سدھیر سے 1964میں شادی کی تھی مگر یہ شادی دو سال تک قائم رہی اور اس کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی، بعد میں انہوں نے 1967میں اداکار محمد علی سے محبت کی شادی کی جو محمد علی کی موت تک قائم رہی۔

اداکارہ ان دنوں لاہور میں مقیم ہیں اور فلم سنسر بورڈ لاہور سے وابستہ ہیں۔ اداکارہ زیبا کی لالی وڈ فلم انڈسٹری کے لیے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتی۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں