پٹیالہ گھرانہ سے تعلق رکھنے والے غلام علی کی 78 ویں سالگرہ

 پبلک نیوز: پٹیالہ گھرانے کے چشم وچراغ غزل گائیک غلام علی کی آج 78 ویں سالگرہ، غلام علی کا غزل سرائی میں انداز جداگانہ اور اتار چڑھاؤ منفرد مانا جاتا ہے۔

پٹیالہ گھرانے کے چشم وچراغ غزل گائیک غلام علی کی آج 78 ویں سالگرم منائی جا رہی ہے۔ غلام علی غزل کی دنیا کے بے تاج بادشاہ استاد بڑے علی خان کے شاگرد تھے۔

غلام علی کا شمار عصر حاضر کے بہترین غزل گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ غزل سرائی میں آپ کا انداز اور اتار چڑھاؤ منفرد مانا جاتا ہے۔ آپ کی مشہور و معروف غزلوں میں 'چپکے چپکے رات دن'، 'کل چودھویں کی رات تھی'، 'ہنگامہ ہے کیوں برپا'، 'کیا ہے پیار جسے'، 'یہ دل یہ پاگل دل' اور 'ہم کو کس کے غم نے مارا' شامل ہیں۔

آپ کا البم 'حسرتیں' گلوبل انڈین میوزک اکیڈمی ایوارڈ 2014ء کے موقع پر بہترین غزل البم  کے لیے نامزد ہوا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں