مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 78 واں دن

پبلک نیوز: مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 78ویں روز بھی لاک ڈاؤن اور کرفیو برقرار ہے۔ پابندیوں میں جکڑی مقبوضہ وادی میں صورتحال کی بہتری کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کشمیریوں کی حمایت کرنے پر ترکی کا دورہ منسوخ کردیا۔

 

مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری پابندیوں کا آج 78واں روز ہے،  پبلک ٹرانسپورٹ بند اور مواصلاتی رابطے نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام اور ڈاکٹرز کو ہسپتال جانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ دکانیں اور تعلیمی مراکز سمیت دیگر کاروباری مراکز تاحال بند ہیں۔ 5 اگست کے بعد سے سرینگر کی جامع مسجد بھی بند پڑی ہے۔ وادی میں بھارتی فوجی دندناتے پھرتے ہیں۔

 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ترک صدر کی جانب سے کشمیر کے بیان کے بعد نریندر مودی نے اپنا ترکی کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں