چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 80ویں سالگرہ

لاہور (پبلک نیوز) رومانس کے بادشاہ ماضی کے مشہور اداکار اور لالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج 80ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

وحید مراد 2اکتوبر 1938کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی ہیرو کو اتنی پذیرائی حاصل نہیں ہوئی جتنی وحید مراد کے حصہ میں آئی۔ وحید مراد کا ہر انداز نرالا تھا اور فلم میں کردار جاندار تھا۔ بطور اداکار وحید مراد کی پہلی فلم ’اولاد‘ اگست 1962ءمیں ریلیز ہوئی اور فلم نے گولڈن جوبلی کا اعزاز حاصل کیا۔

چاکلیٹی ہیرو کو اصل شہرت اپنی ذاتی فلم ’ہیرا اور پتھر‘ سے حاصل ہوئی جبکہ وحید مراد کو پاکستان کی پہلی پلاٹینیم جوبلی فلم ’ارمان‘ کا فلم ساز، مصنف اور ہیرو ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

فلم ’ارمان‘  کے گانے ’کو کو کورینا‘ اور ’اکیلے نا جانا‘ آج بھی کانوں میں رس گھولتا ہے۔ وحید مراد نے 124فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں 1پشتو اور 8پنجابی فلمیں شامل ہیں۔ وحید مراد نے فلمی کیرئیر میں نگار ایوارڈ، 2002میں لائف ٹائم لیجنڈ ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

1980میں وحید مراد ایک حادثے کا شکار ہو گئے جس کے بعد فلمی دنیا سے لاتعلق ہوگئے، 23نومبر 1983کی صبح فلم انڈسٹری کا یہ درخشاں آفتاب ہمیشہ کے لیے ڈوب گیا۔ وحید مراد کو 2010میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں