مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 82 دن گزر گئے

پبلک نیوز: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو بیاسی دن گزر گئے۔ پاکستانی کشمیری بھائیوں کی مشکلوں میں شریک، اسلام آباد کے شہری دنیا کو بھارتی مظالم سے باور کرانے میں پیش پیش، اظہار یکجہتی کے لیے کی گئی واک کی گئی۔

 

کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار، دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کے لیے اسلام آباد میں واک کا اہتمام  کیا گیا۔ سرینا چوک سے وزارت خارجہ تک واک میں بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

 

واک میں اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور طالبات اور سول سوسائٹی کی شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا بھارتی مظالم فوری بند کئے جائے۔ طلبہ نے بھارتی درندگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

واک کے شرکاء نے اقوام عالم اور نام نہاد جمہوریت بھارت سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں پر بیاسی روز سے مسلط بھارتی قابض افواج کا کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں