882 شہریوں نے ایک ساتھ رقص کر کےعالمی ریکارڈ قائم کر دیا

 

میکسیکو (پبلک نیوز) میکسیکو میں 882 مرد اور خواتین نے خصوصی لباس میں دھنوں پر 5 منٹ رقص کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

 

تفصلات کے مطابق میکسیکو کے شہر گواڈالاجارا میں 882 شہریوں نے ایک ساتھ رقص کر کےعالمی ریکارڈ بنا دیا۔ شہریوں نے مخصوص لباس پہن کر لوک موسیقی ماریاچی کی دھن پر 5 منٹ تک بغیر کسی وقفے کے شاندار ڈانس کیا۔

 

واضح رہے کہ 2011 میں 457 شرکاء کی موجودگی میں میکسیکو کے شہر گواڈالاجارا میں یہی ریکارڈ بنایا گیا تھا جسے 882 شہریوں کے ساتھ رقص کر کے توڑ دیا گیا ہے۔

 

 

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں