مدینہ اسلامک یونیورسٹی کی جانب سے آٹھویں بین الاقوامی کلچرل فیسٹول کا آغاز

مدینہ منورہ (پبلک نیوز) اسلامک یونیورسٹی میں آٹھویں بین الاقوامی کلچرل فیسٹول کا آغاز ہوا، جس میں پاکستان کے سمیت 80 ممالک کے پانچ سو طلباء نے شرکت کی اور اپنے ممالک کے ثقافتی سٹال لگائے۔

 

ہر سال کی طرح مدینہ اسلامک یونیورسٹی کی جانب سے اس دفعہ بھی آٹھواں بین الاقوامی کلچرل فیسٹول منعقد ہوا، جس میں 80 کے قریب ممالک کے طلباء کی جانب سے سٹال لگائے گئے، جس میں پاکستانی طلباء سمیت دیگر ممالک کے طلباء نے اپنی تہذیب و ثقافت کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا، اپنے ملک کا تعارف اس کی تاریخ مسلمانوں کا تناسب ملک میں تعمیر وترقی کی رفتار اور تاریخی مقامات کے علاوہ سیاحتی مقامات کے ماڈلز سجائے گئے ہیں۔

 

کلچرل فیسٹول میں شاعری، تقاریر کے مقابلوں کے علاوہ روایتی کھانے بنانے کے مقابلے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کے ذہنی آزمائش کے پروگرام بھی ترتیب دئیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی کلچرل فیسٹول کے شرکاء کو پاکستانی سٹال کے انچارج وقار احمد سندھی نے پاکستان کا تعارف کرواتے ہوئے صوبوں کی ثقافت اور پاک سعودی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

 

کلچرل فیسٹول میں روزانہ سینکڑوں افراد رخ کرتے ہیں اور فیسٹول میں دنیا بھر کی تہذیب و ثقافت کو دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں۔ گزشتہ کئی سال سے پاکستانی سٹال کو پہلی پوزیشن ملتی رہی ہے، تاہم اس سال پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے سٹال کے طلباء میں نئی کاریں اور دیگر انعامات بھی دئیے جائیں گے۔

عطاء سبحانی  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں