بدین کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق،25 سے زائد زخمی

بدین(پبلک نیوز) مورجھر کے قریب مسافرکوچ کو حادثہ، 9 افرادجاں بحق،25 سے زائد زخمی ہو گئے، 10 کی حالت نازک، قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، گاڑی مٹھی سے کراچی جا رہی تھی۔

 

نیوز ذرائع کے مطابق بدین کے علاقے مورجھر کے قریب مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے، جن میں سے 10 کی حالت نازک ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس مٹھی سے کراچی جارہی تھی کہ نامعلوم و جوہات کی بنا پر الٹ گئی۔ لوگوں کی بڑی تعداد حا دثے کی جگہ پر جمع ہو گئی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے ڈرائیور مانو اور کنڈکٹر رمضان کا تعلق میانوالی سے ہے۔ متوفی عبداللہ، بچی اینا اور عمر کا تعلق بدین سے ہے، دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں افراد میں سے مرد، خاتون اور بچے شامل ہے۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں