پشاور میں انسداد پولیو مہم کیخلاف سازش کرنے میں ملوث مزید 9 افراد گرفتار

پشاور(پبلک نیوز) ایس پی پشاور صاحبزادہ سجاد کا کہنا ہے کہ مرکز صحت ماشوخیل میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے 9 افراد میں اسکول پرنسپل کا بھائی بھی شامل ہے، گرفتار ملزمان کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 2 کلاشنکوف اور 2 پستول برآمد ہوئی ہیں۔

 

پشاور میں پولیو ویکسین سے بچوں کی طبیعت خرابی کا ڈرامہ کرنے والا ملزم گرفتار ہو گیا ہے، اس حوالے سے ایس پی پشاور صاحبزادہ سجاد کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں 5 ایف آئی آر میں نامزد ہیں، جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبر:پشاور: انسداد پولیو مہم بدنام کرنے کی سازش کرنے والا شخص گرفتار

22اپریل کو پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کی طبیعت خراب ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس پر مشتعل افراد نے بی ایچ یو ماشوخیل میں تھوڑ پھوڑ کی تھی، بعدازاں ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ڈرامہ رچانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق دارالقلم ماڈل اسکول ماشو خیل، حال مارک اسکول حسن گڑھی اور قدیم پرائمری اسکول میرہ کچوڑی میں پولیو کے قطرے پینے کے دوران بچوں میں ری ایکشن کی اطلاعات جن کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا، لیکن ان کی حالت ٹھیک پائی گئی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں