سال 2019ء کی پہلی انسداد پولیو مہم کا 99 فیصد ہدف پورا کر لیا گیا

اسلام آباد (فوزیہ چوہدری) سال 2019ء کی پہلی پولیو مہم کے آغاز میں ملک بھر جاری پولیو مہم کا 99 فیصد ہدف پورا کر لیاگیا۔ اسلام آباد میں مقررہ ہدف سے زیادہ دس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

 

سال 2019ء کی پہلی انسداد پولیو مہم کا 99 فیصد ہدف پورا کر لیا گیا۔ نیشنل ایمرجینسی سنٹر کوارڈنیٹر انسداد پولیو پروگرام کے مطابق 21 جنوری سے ملک بھر میں جاری پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ 90 لاکھ بچوں کاہدف مقررہ کیا گیا تھا۔ پولیو مہم میں تین لاکھ 60ہزار پولیو ورکرز نےحصہ لیا۔ 21 اضلاع میں سرد موسم کے باعث پولیو مہم دو روز تاخیر سے شروع کی گئی تھی۔

 

برفباری اور شدید سرد علاقوں کی یونین کونسلز میں پولیو مہم دو روز اور جاری رہے گی۔ گلگت بلتستان۔ شمالی خیبرپختونخواہ۔ آزاد کشمیر میں برف باری کے باعث پولیو مہم دو روز اور جاری رہے گی۔ اسلام آباد میں پولیو مہم میں مقررہ ہدف سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ اسلام آباد میں 3 لاکھ 51 ہزار955 بچوں کا ہدف مقررہ کیا گیا تھا جبکہ اسلام آباد میں مقررہ ہدف سے زیادہ 10 ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں