نویں جماعت کے طالب علم کا نقل پکڑنے پر ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پر حملہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) امتحانی مراکز میں ناکارہ سکیورٹی انتظامات، نویں جماعت کے طالب علم کا نقل پکڑنے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر حملہ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام نویں دسویں کے امتحانات جاری ہیں۔ ڈپٹی سپریڈنٹ محمد رمضان امتحانی سنٹر آئی ایم سی بی کری میں ڈیوٹی کر رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ محمد رمضان نے طالب علم کو نقل کرنے پر پکڑا، طالب علم نے سپرینٹنڈنٹ کے چہرے پر مکے سے وار کر دیا۔ جس کے بعد محمد رمضان زخمی ہو گئے۔

ملزم کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں درخواست دے دی گئی۔ پولیس تاحال ملزم گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

اساتذہ ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے فوری گرفتار کیا جائے ورنہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں