اقوام متحدہ نے باضابطہ طور پر پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے دیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان کی لازوال قربانیاں رنگ لے آئیں، کامیاب آپریشنز کے بعد دنیا نے پرامن پاکستان کی حقیقت کو تسلیم کر لیا۔ پاکستان اقوام متحدہ کے محفوظ ترین فیملی اسٹیشنز میں شامل ہو گیا۔ اقوام متحدہ کے افسران اور اہلکار اب پاکستان میں اپنے خاندان کے ہمراہ قیام کر سکتے ہیں۔

 

اقوام متحدہ نے باضابطہ طور پر پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے دیا، عالمی سطح پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کو اپنے عملے کے لیے فیملی اسٹیشن قرار دینے کا اعلان کر دیا، اقوام متحدہ کے غیر ملکی اہلکار اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان میں قیام کر سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل سول سروس کمیشن نے خط کے ذریعے پاکستان کو مطلع کیا۔

 

خط میں کہا گیا کہ ادارے نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کیں، جس کے تحت 14 جون سے پاکستان کے لیے نان فیملی اسٹیشن پوزیشن ختم کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیفٹی و سیکیورٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے افسر اور اہلکار اب پاکستان میں اپنے خاندان کے ہمراہ رہ سکیں گے۔ دنیا میں بہت کم ممالک اقوام متحدہ کے لیے فیملی اسٹیشن ہیں۔ متعدد ممالک سیکیورٹی صورتحال میں یو این سے معاونت کے طلب گار رہتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اس فیصلے سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور مثبت نتائج نکلیں گے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں