ٹھٹھہ: جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب بم برآمد، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

اسلام آباد(مرزا انور) ٹھٹھہ میں جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن پر بم برآمد ہوا ہے، ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی، زکریا ایکسپریس کو جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

 

کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین بڑی تباہی سے بچ گئی، پولیس نے ٹھٹھہ جنگ شاہی کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب بم کو ناکارہ بناتے ہوئے ٹرین آپریشن بحال کر دیا۔ دہشت گردوں نے دھابیجی اورجنگ شاہی کے درمیان 500 گرام وزنی بم نصب کیا تھا، ڈی ایس پی حیدرآباد پولیس کی بر وقت کارروائی میں دشمن کے ٹرین کو ٹریک سے اتار نے کے مشن کو ناکام بنایا گیا۔

 

ملتان جانے والی زکریا ایکسپریکس حادثے سے بال بال بچی، ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں سے بھری ٹرین کو ٹھٹھہ جنگ شاہی اسٹیشن کے قریب روکا گیا۔ پولیس اورسکیورٹی اداروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی مذموم کارروائی کو ناکام بنایا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرچ آپریشن کے بعد ریلوے ٹریک کو آمد و رفت کے لئے بحال کر دیا گیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں