بھارتی گلوکاروموسیقار اے آر رحمان کا بیٹی کے پردہ پر تنقید کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب

پبلک نیوز: مایہ ناز بھارتی گلوکار و موسیقار اے آر رحمان بیٹی کے پردہ پر تنقید کرنے والوں کومنہ توڑ جواب دینے میدان میں آگئے۔ اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پرچھڑی بحث کوسمیٹنےکےلئے لکھا کہ لباس کی آزادی ہرکسی کا اپنا انتخاب ہے۔

مایہ ناز بھارتی گلوکار و موسیقار اے آر رحمان بیٹی کے پردہ پر تنقید کرنے والوں کومنہ توڑ جواب دینے میدان میں آ گئے۔ اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پر چھڑی بحث کو سمیٹنے کے لیے لکھا کہ لباس کی آزادی ہر کسی کا اپنا انتخاب ہے۔

حجاب کے حوالے سے اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ اس وقت موضوع بحث بنیں جب وہ اپنے والد کے آسکر ایوارڈ جیتنے کے 10 برس مکمل ہونے کی تقریب میں شریک ہوئیں اور نقاب پہنے ہوئے اپنے والد سے سوال جواب کیے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے اے آر رحمان کو تنگ نظر والد قراردیا تو کچھ نے اسے دکھاوے کا نام دیا۔ اے آر حمان نے ایک تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا یہ ان کے خاندان کی اہم خواتین ہیں جنہیں اپنی پسند اختیار کرنے کی آزادی ہے۔

 

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں