اے سی ایل سی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کئی افراد گرفتار

کراچی (پبلک نیوز) اینٹی کار لفٹنگ سیل کے عملے نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 رکنی بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر گروہ کو گرفتار کر کے 29 چوری شدہ سائیکلیں اور موٹر سائیکلیں پنچ کرنے کا سامان برآمد کرلیا۔

پبلک نیوز کے مطابق اے سی ایل سی کے عملے نے حب ریور روڈ، شیر شاہ اور بابا موڑ کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 رکنی بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹر گروہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں خالد کھوکھر، محسن جٹ، راشد نتھوانی بلوچ، رضوان مغل، سراج مینگل، وسیم عباس اور عبدالقادر شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 29 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور موٹر سائیکل پنچ کرنے کا سامان برآمد کر لیا گیا، ملزمان کئی برسوں سے موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزم خالد کھو کھر اے سی ایل سی کے ہاتھوں 5 بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، ملزم 9 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم چوری شدہ موٹرسائیکلیں خرید کر پنچ کرنے کے بعد خضدار میں فروخت کرتا تھا۔

ملزم وسیم عباس نے خود کو پاکستان نیوی کا سیلر بتاتا، ملزم کے پاس سے جعلی سروس کارڈ بھی ملا، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں