سندھ کے عوام کو لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا:عبدالعلیم خان

لاہور (پبلک نیوز) سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتساب کا وعدہ پورا کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔ عوام کو جمہوریت کے نام پر بے وقوف بنانے کا وقت گزر چکا۔ ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے دعوے کرنے والے خود ہی پکڑ میں آگئے۔

 

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات کی۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو لوٹنے والوں کو اب حساب دینا ہو گا۔ آصف علی زرداری کی سندھ کارڈ کھیلنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ احتساب کا وعدہ پورا کیئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ سندھ کے عوام کو لوٹنے والوں کو اب حساب دینا ہو گا۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا سندھ میں وہی حشر ہو گا جو پنجاب میں ن لیگ کا ہوا۔ دوسروں پر الزامات لگانے والوں کا اپنا ہی کچا چٹھا کھل گیا۔ اب جے آٹی ٹی کے الزامات کا جواب دینے کے بجائے بغلیں جھانک رہے ہیں۔ عوام کو جمہوریت کے نام پر بے وقوف بنانے کا وقت گزر چکا۔ ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے دعوے کرنے والے خود ہی پکڑ میں آگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف خوشی منائیں کہ اُن کے علی بابا اور چالیس چور قابو آ گئے۔ شریف برادران اب زرداری کے لیے بھی ایک بیرک کا بندوبست کر لیں۔ پی ٹی آئی احتساب کا وعدہ پورا کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاق اور صوبوں کے بعد تحریک انصاف سندھ میں بھی حکومت بنا سکتی ہے۔ چودھری نثار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات باسی کڑی کا آخری ابال ہیں۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں