چوروں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی: عبدالعلیم خان

لاہور(پبلک نیوز) سینئر وزیرعبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے ن لیگ کی دم پر ہمیشہ پاؤں رکھا ہے اور رکھے رکھوں گا۔ ایک قانونی طریقہ اپنایا جائے گا تمام پیسے وصول کئے جائیں گے۔ ن لیگ کو دھرنے کے لئے کھانا اور پانی ہم دیں گے۔


سینئر وزیرعبدالعلیم کا پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے جو میرے بارے میں کہا ہے سنا ہے۔ دس سال ان کی حکومت تھی علیم خان نے قبضے کئے اباجی ان کے وزیراعلی تھے، میں اب حمزہ شہباز پر کیس کروں گا، وہ تمام کیسز اور ایف آئی آر سامنے لے کر آؤ۔ کیا حمزہ شہباز میرے ساتھ مل کر قبضہ کر رہے تھے؟

عبدالعلیم خان نے پیراگون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی زمین پر قبضہ کس نے کیا؟ دس سال حمزہ شہباز کی حکومت تھی پرویز الہی پر کیس کیوں نہیں بنائے؟ احتجاج کرنا آسان بات نہیں ہے ایک سو چھبیس دن چھوڑے ایک سو چھبیس گھنٹے ن لیگ دھرنا دے کر دکھا دیں۔ ہم تو انتظار کر رہے تھے کہ ن لیگ والے شام تک بیھٹے گے وہ تو آدھے گھنٹے میں چلے گئے ورنہ کمیٹی بنا دیتے۔

 

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کچھ لوگ جب تک خبر نہیں چلاتے وہ کھانا نہیں کھاتے۔ کل جس ہاؤسنگ سوسائٹی کا نام لیا گیا اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ تنکا دینے والے کچھ اپنے ہیں اور کچھ غیر۔ نرم رویہ کوئی نہیں ہو گا۔ چوروں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ہر کمپنی کھولی جائے گی آڈٹ کیا جائے گا ہر کسی کے خلاف کاروائی ہو گی۔

 

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا ہر کمپنی میں نام ہے میٹرو اور اورنج ٹرین کو بھی چیک کیا جائے گا۔ ہر کمپنی ایک کیس ہے کوئی بولی کا نظام نہیں بنایا گیا تھا۔ پنجاب حکومت اسی ارب کے چیک باؤنس کرا کر بیھٹی ہوئی ہے، ہم کہاں سے پیسے دیں۔ بیکھی پاور پروجیکٹ میں بڑی کرپشن کی گئی ہے۔ سبسڈی اس لئے ختم کی جا رہی ہے کہ ن لیگ والے سب کچھ لوٹ مار کر کے لے گئے ہیں۔ غریب آدمی کے لئے یہ مشکل وقت ہے کچھ مہینے مشکل گزریں گے۔ جب تک لوگوں کا حساب نہیں ہو گا پتہ نہیں لگے گا کتنی کرپشن کی گئی ہے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں