وزیراعظم نے پاکستان کی رینکنگ بہتر کرنے کا ہدف دیا ہے: عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد(پبلک نیوز) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کا معیار بڑھانا اور قیمتیں مناسب رکھنا ہوں گی۔ وزیراعظم نے پاکستان کی رینکنگ بہتر بنانے کا ہدف دیا ہے۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملکوں سے تجارت بڑھائیں گے۔

 

اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کے ساتھ پریس کانفرنس۔ انہوں نے کہا کہ آسان کاروبار کے حوالے سے پاکستان 136 ویں نمبر پر ہے۔ خطے کی مارکیٹوں سے استفادہ حاصل کرنا ہو گا۔ برآمد کنند گان کو انکی رقم 15 دن میں سٹیٹ بنک سے ریفنڈ ہو جائیگی۔ وزیراعظم نے پاکستان کی رینکنگ بہتر بنانے کا ہدف دیا، وہ ہوٹلنگ، ریزارٹ اور سیاحت میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ پاکستانی مصنوعات کا معیار بڑھانا اور قیمتیں مناسب رکھنا ہوں گی۔ ٹریکٹر اور موٹر سائیکلوں کی برآمد شروع ہونے والی ہے۔

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے سرمایہ کاروں کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آسان کاروبار کیلئے چاروں صوبوں میں خصوصی یونٹ قائم کیے جائینگے۔ پیداوار بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔ کاروباری فاراد کے لیے ٹیکس نظام آسان بنایا۔ ہمسایہ ملک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

 

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے کہا کہ خصوصی یونٹس کاروباری افراد کو 24گھنٹے خدمات فراہم کرینگے۔ پاکستانی سفارتخانہ بزنس ویزہ 24 گھنٹے میں فراہم کر دیتا ہے۔ سرمایہ کاروں کی آسانی کیلئے بزنس ویزہ بھی آن لائن کر دیا گیا ہے۔ ہر وہ کام کرنا چاہتے ہیں جس سے ملک میں سرمایہ کاری اور تجارت بڑھے۔

عطاء سبحانی  10 ماه پہلے

متعلقہ خبریں