شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آ گئی

پبلک نیوز: شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آگئی۔ شاندار ڈیبیو کرنے والے عابد علی کی فٹنس کے حوالے سے چھائے خدشات کے بادل چھٹ گئے۔

عابد علی آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو پر سنچری جڑنے کے بعد دوسرے میچ میں ان فٹ ہوگئے تھے۔ خیبرپختونخوا ٹیم ذرائع کے مطابق عابدعلی دبئی میں ہونے والی انجری سے مکمل طور پر نجات پاچکے ہیں اور بیٹنگ کے دوران کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں کر رہے۔

عابد علی کا نام ورلڈ کپ کے لیے پی سی بی کے نامزد 23 کھلاڑیوں کی فہرست میں موجود ہے جو 15اور 16اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں