ایبٹ آباد میں ڈاکٹروں نے ٹانگ کی جگہ پیٹ کا آپریشن کر دیا

ایبٹ آباد (پبلک نیوز) ایبٹ آباد میں ڈاکٹروں نے مجرمانہ غفلت کی انتہا کردی۔ خاتون کی ٹانگ کی بجائے پیٹ کا آپریشن کر ڈالا۔ متاثرہ خاتون دوران آپریشن دہائیاں دیتی رہ گئی۔

 

ایبٹ آباد میں ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ ٹانگ اور پیٹ کا فرق ہی سمجھ نہ آیا۔ آپریشن ٹانگ کا کرنا تھا، خاتون کے پیٹ  کا آپریشن کر ڈالا۔

 

گل آمنہ بی بی کو ٹانگ سے راڈ نکلوانے کے لئے ایبٹ آباد کمپلیکس ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹروں کو جانے کس چیز کی جلدی تھی، متاثرہ خاتون آپریشن کے دوران ڈاکٹروں سے کہتی رہی کہ ٹانگ کا آپریشن ہے۔ لیکن ان مسیحاؤں نے ایک نہ سنی۔

 

اسپتال انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ نام کی مماثلت سے غلطی ہوگئی۔ ذمہ داروں کے تعین کے لئے تین رکنی کمیٹی بنادی ہے۔ اس موقع پر ورثا کا کہنا تھا کہ آپریشن سے پہلے ڈاکٹروں نے مریضہ کی فائل چک کیوں نہ کی، غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

 

یہ پہلا واقعہ نہیں کہ کوئی مریض نااہل ڈاکٹروں کے ہتھے چڑھا ہو۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مجرمانہ غفلت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیئے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں