مریم نواز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

 

لاہور (پبلک نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا ہے۔ مریم نواز کو کیمپ جیل میں خواتین کا سیل نہ ہونے کے باعث کوٹ لکھپت جیل  منتقل کر دیا گیا ہے۔ بی کلاس سہولیات کے لیے محکمہ داخلہ احکامات جاری کرے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔ مریم نواز کو سخت سکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔ کیمپ جیل میں خواتین کا سیل نہ ہونے پر کو مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔

 

جیل ذرائع کے مطابق بی کلاس سہولیات کے لیے محکمہ داخلہ احکامات جاری کرے گا۔ جیل حکام نیب ملزمان کو پہلے سے ہی بی کلاس سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ شریف فیملی کے دو افراد حمزہ شہباز اور نواز شریف کے بعد اب مریم نواز کو بھی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق مریم نواز کا میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا۔ کرسی میز اخبار ٹی وی پنکھے سمیت میٹرس دینے کا بندوبست بھی محکمہ داخلہ کی ہدایت پر کیا جائے گا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں