آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 15رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا

ملبورن (پبلک نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 15رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ جارح مزاج آل راونڈر میکسویل سکواڈ میں جگہ نہ بناسکے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7سے 11اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا نے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ حیران کن طور پر گلین میکسویل کو 15رکنی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا، جبکہ 5نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہینوں کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹم پین کینگروز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے والے کھلاڑیوں میں مچل نیسر، برینڈن ڈوگیٹ، مارنس لیبس ہینگ، ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ شامل ہیں۔ سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، پیٹر سیڈل، جان ہولاند، ایشٹن اگر، نیتھن لیون، مچل اسٹارک، مچل مارش، شان مارش اور میٹ رینشو شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7سے 11اکتوبر اور دوسرا 16سے 20اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں