حب میں کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم، 20افراد جان کی بازی ہار گئے

حب (ماجد علی) بیلا کراس کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم ہو گیا۔ 20افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سول ہسپتال بیلا میں سہولتیں نہ ادویات، زخمیوں کی حالت تشویشناک۔

تفصیلات کے مطابق حب کے علاقہ بیلا کراس کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم ہو گیا۔ جس سے 21افراد زندہ جل گئے۔ متعدد افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔ سول ہسپتال بیلا میں طبی سہولتوں کے فقدان کے باعث مریضوں کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

تصادم کے نتیجہ کے باعث ساتھ والے ٹینکر میں آگ لگ گئی جس کے باعث متعدد افراد زندہ جل گئے۔ جھلس کر شدید زخمی ہو جانے والے افراد سول اسپتال بیلا منتقل کیا گیا۔

سول اسپتال بیلا میں طبی سہولتوں کا فقدان ہے جس کے باعث مریضوں کو کراچی لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زخمیوں کو کراچی منتقل کرنے کے لیے ایدھی ایمبولینس طلب کر لی گئیں۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں