مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ، اشیاء خورو نوش عوام کی پہنچ سے دور

اسلام آباد(پبلک نیوز) مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ، اشیاء خورو نوش عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی، ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔

 

ادارہ شماریات کی رپورٹ نے حکومتی دعویٰ کی پول کھول دی، مہنگائی پر قابو پانے کے حکومتی دعویٰ صرف دعوے ہی رہ گئے، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں ہوش روبا اضافہ ہوا۔ ٹماٹر 300 فیصد ،پیاز 24 فیصد، لال مرچ33 فیصد اور چینی 19 فیصد مہنگی ہوئی۔

 

رپورٹ کے مطابق چنے کی دال 10 فیصد اضافے سے 130 روپے کلو ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق چائے کی پتی کا 200 گرام والا پیک 13 فیصد اضافے سے 220 روپے کا ہو گیا، کھانے کے تیل میں 9 فیصد، گھی 6 فیصد اور گھریلوں ایل پی جی سیلنڈر 17 فیصد اضافہ کے بعد 1386 روپے کا ہو گیا۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں