حج پالیسی2019ء جاری،بغیرقربانی کے اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے ہوں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2019 جاری کر دی، سبسٹڈی کی تمام کی تمام امیدیں دھری کی دھری رہ گئیں۔ حج درخواستیں 25 فروری سے 6مارچ تک طلب کر لی گئیں۔ 8مارچ کو قرعہ اندازی ہو گی۔

 

وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2019 جاری کر دی۔ پالیسی آدھی رات کو ویب سائٹ پر اس لئے جاری کی گئی تاکہ پریس کانفرنس میں وزیر مذہبی امور کو مشکل سوالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پالیسی میں سبسڈی کی تمام امیدیں دھری کی دھری رہ گئیں۔ حج درخواستیں 25 فروری سے 6مارچ تک طلب کر لی گئیں۔ 8مارچ کو قرعہ اندازی ہو گی۔

 

حج اخراجات بغیر قربانی 436975اور 426975 ہوں گے، قربانی کے لئے 19451روپے الگ ہوں گے۔ کل 179219پاکستانی حج کریں گے۔ رواں سال کل184219سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سات ہزار جبکہ نجی سکیم میں 71610حج کریں گے۔ نان حج کوٹہ آپریٹرز 100 کمپنیوں کو 50 کے حساب سے کوٹہ ملے گا۔ دس ہزار 80سال سے اوپر اور دس ہزار تین سال سے ناکام رہنے والوں کے لئے کوٹہ مختص ہو گا۔ ہارڈشپ کوٹہ 1.5 فیصد یعنی 1613ہو گا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں