شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،پاک فوج کے 3افسران سمیت ایک سپاہی شہید

راولپنڈی(پبلک نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے خاڑ کمر میں بارودی سرنگ میں دھماکہ ہو گیا، دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے تین افسران سمیت ایک سپاہی شہید اور 4 جوان زخمی ہو گئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تلعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیانیہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، کیپٹن عارف اللہ، میجر معیز مقصود شامل اور لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے تھا۔

شہید میجر معیز مقصود بیگ کا تعلق کراچی سے، کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت اور لانس حوالدار ظہیر کا تعلق چکوال سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے سرچ آپریشن کر کے اسی مقام پر دہشت گردوں کے چند سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران شمالی وزیرستان میں 10 سکیورٹی اہلکار شہید اور 35 زخمی ہوئیں ہیں۔

ویڈیو کیلئے کلک کریں:

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں