شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ، پاک فوج کا ایک سپاہی شہید

اسلام آباد(پبلک نیوز) شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ، شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں گشت کے دوران فوجی گاڑی کو فائرنگ اور آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں پاک فوج کا ایک جوان عامل شاہ شہید ہو گیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ ہوا ہے۔ بویا کے علاقے میں معمول کے گشت کے دوران فوجی گاڑی کو فائرنگ اور آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا، شمالی وزیرستان، بویا حملے میں پاک فوج کا سپاہی عامل شاہ شہید ہو گیا۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دہشت گردوں کی کارروائیوں میں 5 سپاہی شہید اور 31 زخمی ہوئے۔

دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی گرفتاریوں کے ردعمل میں 25 مئی کو خڑ کمر چیک پوسٹ کا واقعہ پیش آیا، بویا کے علاقے میں اب تک 5 سپاہی شہید ہو چکے ہیں۔ ایک ہی علاقے میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے جانی نقصان کے باوجود فورسز پر غیر مسلح افراد کو نشانہ بنائے جانے کا الزام لگایا جاتا ہے۔ سوال پیدا یہ ہوتا ہے کہ دہشت گرد نہیں تو کیا فوج پر حملے فرشتے کر رہے ہیں؟

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں