میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آصف زرداری ایک اور مشکل کا شکار

اسلام آباد(پبلک نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری ایک اور کیس میں بھی گرفتار، نیب نے پارک لین کیس میں بھی گرفتاری میں ڈال دی، نیب نے آصف زرداری کا پارک لین کیس میں جسمانی ریمانڈ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری ایک اور مشکل کا شکار۔ نیب نے آصف علی زرداری کو پارک لین کیس میں بھی گرفتار کر لیا۔ سابق صدر کا چوبیس گھنٹوں میں پارک لین کیس میں جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق پہلے سے زیر حراست سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب راولپنڈی کے افسران نے وارنٹ گرفتاری حوالے کر دیا۔

آصف زرداری پر پارک لین کمپنی اور اس کے ذریعے اسلام آباد میں 2 ہزار 460 کنال اراضی خریدنے الزام ہے جبکہ اس کیس میں بلاول بھٹو زردای بھی ملزم ہیں، ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خریدی گئی تقریباً ڈھائی ہزار کنال زمین کی اصل مالیت دو ارب روپے ہے لیکن اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔ چھبیس جون کو آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست واپس لے لی تھی۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں