گوجرانوالہ کی فضا سب سے زیادہ آلودگی کا شکار ہے: یوایس ائیر کوالٹی انڈیکس

اسلام آباد(رمیشہ قریشی) یوایس ائیر کوالٹی انڈیکس روزانہ نئی ریڈنگ جاری، گوجرانوالہ میں پی ایم 2.5 کی سطح 269 مائیکروگرام کیبوک میٹر اور راولپنڈی میں پی ایم 2.5 کی سطح 61 مائیکروگرام فی کیوبک تک پہنچ گئی۔

 

سیٹلائٹ سے مختلف ممالک کی ائیرمانیٹرنگ کرنے والا ادارہ یوایس ائیر کوالٹی انڈیکس روزانہ نئی ریڈنگ جاری کرتا ہے، آج کی جاری کردہ ریڈنگ کے مطابق پاکستان میں گوجرانوالہ کی فضا سب سے زیادہ آلودگی کا شکار ہے۔ گوجرانوالہ میں پی ایم 2.5 کی سطح 269 مائیکروگرام کیبوک میٹر تک پہنچ گئی ہے جو کہ صحت کے خطرے کا باعث ہے جبکہ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق راولپنڈی بھی آلودہ فضا کا شکار ہے راولپنڈی میں پی ایم 2.5 کی سطح 61 مائیکروگرام فی کیوبک تک پہنچ گئی۔

 

پاکستاں ای پی اے( انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی) نے فضائی آلودگی مانیٹرنگ کے لئے کچھ ہی شہروں میں مانیٹرنگ سینٹرز قائم کیے ہیں جبکہ عالمی معیار کے مطابق تمام شہروں کی روزانہ مانٹرنگ جی جانی چاہے، جبکہ پاکستان کے بیشتر حصے روزانہ کی جانے والی ائیر کوالٹی مانیٹرنگ سروس سے محروم ہیں۔ یو ایس ائیر کوالٹی انڈیکس نے لاہور، کراچی اور پشاور کے بعد راولپنڈی کی فضا کو بھی انسانی صحت کے لئے مضر قراردے دیا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں