شہر قائد میں آج شدید گرمی پڑے گی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی(اسامہ بن عتیق) شہر قائد میں سورج کا پارہ ہائی، محکمہ موسمیات نے آج درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کر دیا، دوسری جانب گزشتہ دنوں آنے والا بارشوں کا سسٹم بھی شہریوں کا منہ چڑھا کر شمال سے نکل گیا۔

 

کراچی میں سورج آج بھی شہریوں پر ستم ڈھائے گا اور آگ برسائے گا، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں شہر کا موسم آج بھی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سورج اپنی آب تاب سے چمک رہا ہے، شہر کا درج حرارت اس وقت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائیں 24 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں ممی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

 

محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ جمعرات اور جمعے کو بارش کا الرٹ جاری کیا گیا تھا، کراچی والے دیکھتے ہی رہے اور بادل بے وفائی کر گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ دونوں بارشوں کا سلسلہ کراچی کے شمال سے ہوتا ہوا اندرون سندھ میں چلا گیا جہاں سکھر، دادو، سہون سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں خوب برسا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آئندہ بھی گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارش کے کوئی امکانات نہیں۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں