کرپشن کیس میں گرفتار عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع

لاہور(شاکر محمود اعوان) عبدالعلیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت، نیب کی تفتیشی رپورٹ مکمل نہ ہونے پر عدالت برہم، عدالت نے کہا کہ اگر25 سال تک خط کا جواب نہیں آتا تو کیا انتظار کرتے رہیں؟ عدالت نےعبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع کر دی۔

 

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے عبدالعلیم خان کو پیش کیا۔ عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ریفرنس کب فائل کیا جائے گا؟ جس پر پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت کا اگاہ کیا کہ آف شور کمپنیوں کے حوالے سے متحدہ عرب امارات اور یو کے کو خطوط لکھے ہیں، جواب آنے پر ریفرنس دائر کر دیں گے۔

 

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر 25 سال تک خط کا جواب نہیں آئے گا تو کیا انتظارکرتے رہے گے۔ عدالت نیب کو جلد حتمی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع کر دی۔ علیم خان کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

عطاء سبحانی  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں