رمضان شوگر ملز کیس:حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع

لاہور(شاکر محمود اعوان) احتساب عدالت نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے رمضان شوگر ملز میں جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی جبکہ ان کے والد شہباز شریف اپنے خلاف ریفرنس میں بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے.

 

حمزہ شہباز کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے نیب کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں قانونی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر کارکنوں پر کارکن احتساب عدالت کے باہر جمع ہو گئے۔ کارکنوں نے اپنی جماعت کے حق اور حکومت مخالف نعرہ لگائے۔

 

حمزہ شہباز نے اپنے والد اور تایا کے درمیان اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ دوسری جانب سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کیخلاف آشیانہ ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ سماعت کے دوران شریک ملزم فواد حسن فواد اور احد چیمہ بھی پیش ہوئے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں