جعلی اکاؤنٹس کیس:آصف زرداری، فریال تالپور کو 8 اپریل کو طلب کر لیا گیا

اسلام آباد(فیصل ساہی) جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت تمام ملزمان 8 اپریل کو احتساب عدالت حاضر ہوں، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ملزموں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے۔

 

بینکنگ کورٹ کراچی سے اسلام آباد کی احتساب عدالت منتقل ہونے والا جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کیخلاف کیس دوسری عدالت کو منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمے کا تمام ریکارڈ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کو بھیج دیا گیا۔ جانچ پڑتال مکمل ہونے پر مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کیا گیا ہے۔

 

جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو 8 اپریل کو احتساب عدالت طلب کر لیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے تمام ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں، آصف علی زرداری کے علاوہ فریال تالپور، حسین لوائی، انور مجید، زین ملک، نمر مجید اور کمال مجید سمیت تمام ملزمان کو 8 اپریل کو پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں